بورڈ امتحانات کے نتائج تعلیم دشمن فیصلوں کی عکاسی کررہے ہیں، افضل بابر
پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹر افضل بابر نے کہا ہے کہ بورڈ امتحانات کے نتائج کورونا کی آڑ میں نااہل اور تعلیم دشمن فیصلوں کی عکاسی کررہے ہیں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) 29امتحانی بورڈ زکے لاکھوں طلبہ ساری زندگی ناقص فیصلوں کی بنیاد پر اعلیٰ اور معیاری تعلیم کا خواب نہیں دیکھ سکیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے زونل عہدیداران کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔