گولڑہ کے قریب معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ،1شخص قتل

گولڑہ کے قریب معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ،1شخص قتل

لوہی بھیر اور کوہسار میں دو الگ واقعات میں دو افراد زخمی ، مقدمات درج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )تین مختلف واقعات میں ایک شخص قتل جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گولڑہ پولیس کو جاراللہ نے بتایاکہ آغا گل نے پانچ افراد کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائر کرکے میرے بھائی حیات اللہ کو قتل کردیا، لوہی بھیرپولیس کو ساجد محمود نے بتایاکہ رشید اور دیگر نے مارپیٹ کرکے مجھے زخمی کردیا، کوہسار پولیس کو مہناز اکبر نے بتایاکہ میرا ڈرائیور نعمت گاڑی پر جارہاتھا کہ ویگو گاڑی کے نامعلوم ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکر ماردی جس سے ڈرائیور زخمی اور گاڑی کا نقصان ہوا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں