12وارداتیں :شہری دو گاڑیوں ،3موٹرسائیکلوں سے محروم
ملزمان لاکھوں کی نقدی، زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان بھی لے گئے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی 12 مختلف وارداتوں میں شہری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں ،نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ترنول پولیس کو ناصر علی نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے نقدی، موبائل فون اور مہران کار ، کورال پولیس کو محمد بلال نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے نقدی، موبائل فون مالیتی ایک لاکھ آٹھ ہزار ، رمنا سے فوزیہ خاتون کی کرولا گاڑی ، کراچی کمپنی سے محمد سلیم کا موٹرسائیکل ، ترنول سے طوران خان کا موٹرسائیکل ، سہالہ سے ندیم طاہر کا موٹرسائیکل جبکہ کورال پولیس کو عمران الحق نے بتایاکہ نامعلوم افرادنے گھرسے نقدی اور زیورات مالیتی11 لاکھ ، سبزی منڈی پولیس کو سہیل نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے زیر تعمیر مکان سے سریا مالیتی6لاکھ روپے ، لوہی بھیر پولیس کو آصف نے بتایاکہ گھریلو ملازمین اکرم اور ندیم نے گھر سے 1600پائونڈاور3لاکھ38ہزار پاکستانی روپے ، بنی گالہ پولیس کو شازیہ سلیم نے بتایاکہ سعد اور بلال نامی گھریلو ملازمین نے گھر سے گھڑیاں اور زیورات مالیتی20لاکھ روپے چوری کرلئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔