نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- جرمنی میں طوفان اوربارشوں سےنظام زندگی درہم برہم،خبرایجنسی
  • بریکنگ :- سوکلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی ہواسے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،خبرایجنسی
  • بریکنگ :- ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر،ہزاروں افرا دبجلی سےمحروم ہوگئے،خبرایجنسی
Coronavirus Updates

ملک میں خلاف اسلام قانون سازی نہیں ہونے دینگے ، علما

ملک میں خلاف اسلام قانون سازی نہیں ہونے دینگے ، علما

دنیا اخبار

18 سال سے کم عمر افراد پر قبول اسلام کی پابندی شریعت اور آئین کے خلاف ہے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں خلاف اسلام قانون سازی نہیں ہونے دیں گے ، 18 سال سے کم عمر افراد پر قبول اسلام کی پابندی شریعت اور آئین کے خلاف ہے ، بیرونی دباؤ پر اپنے مذہب، آئین ، تہذیب و تمدن اور ثقافت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہونے دیں گے ، ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ مساجد و مدارس کے زیر اہتمام جڑواں شہروں کے جید علمائے کرام نے نما زجمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین میں شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانازاہد الراشدی، تحریک تحفظ مساجد و مدارس کے سربراہ مولانانذیر احمد فاروقی، وفاق المدارس کے مولانا ظہور احمد علوی،جمعیت علمائے اسلام ضلع اسلام آباد کے امیرمولانا عبدالمجید ہزاروی، جمعیت اہلحدیث کے حافظ مقصود احمد، جماعت اہلسنت کے مولانا اسلم ضیائی،مولانا عبدالکریم، مولانا خلیق الرحمن چشتی اور دیگر شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں