یاسین گروپ نے سی ڈی اے ریفرنڈم جیت لیا ،پاشاکو شکست

یاسین گروپ نے سی ڈی اے ریفرنڈم جیت لیا ،پاشاکو شکست

انتخابی نشان چاند ستارہ نے 6427ووٹ،مدمقابل پھول نے 3863ووٹ حاصل کئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم میں مزدور یونین چو دھری یاسین گروپ نے میدان مار لیا ،ریفرنڈم میں یاسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ نے 6427ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ایمپلائز یونین پاشا گروپ انتخابی نشان پھول نے 3863ووٹ حاصل کئے ،جیت کے موقع پر ستارہ مارکیٹ میں جشن کا سماں تھا ،مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری یاسین نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ،انھوں نے کہا کہ آج کی جیت مزدوروں کی جیت ہے ،انشاء ا للہ پہلے کی طرح اب بھی مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں