پی ایچ اے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ،مراعات کی منظوری

پی ایچ اے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ،مراعات کی منظوری

ڈی جی کی زیر صدارت اجلاس ، ملازمین کیلئے سرکاری رہائش پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کی زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے بورڈز آف ڈائریکٹر کا پندرہواں اجلاس ہوا، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی ظہیر احمد جپہ نے پی ایچ اے کی جانب سے جاری سرگرمیوں پر بورڈ ممبران کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پی ایچ اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ملازمین کی سرکاری رہائش گاہوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں