83مستحق طلبہ کے اٹلی کی 5یونیورسٹیوں میں داخلے

83مستحق طلبہ کے اٹلی کی 5یونیورسٹیوں میں داخلے

بیسیوں مزید طلبہ کو داخلہ دلانے کی کاوشیں جاری ہیں، خالد نواز

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تعلیمی اخراجات سے محروم 83مستحق پاکستانی طلبہ کو مکمل سکالر شپ پر اعلیٰ و پیشہ ورانہ تعلیم مفت حاصل کرنے کیلئے اٹلی کی پانچ مختلف یونیورسٹیوں میں داخلے مل گئے جو اگلے دو ہفتوں تک روانہ ہو جائیں گے، بیسیوں مزید مستحق طلبہ کو مکمل یا جزوی سکالر شپس پر داخلے دلوانے کیلئے کاوشیں زیر عمل ہیں۔ کے ایچ ایم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نواز نے بتایا کہ مفت داخلے حاصل کرنے والے خوش قسمت پاکستانی طلبہ کے تمام تر تعلیمی اخراجات یونیورسٹیاں برداشت کریں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں