نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 39ہزار 902 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 663کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 11اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 280 ہوگئی
Coronavirus Updates

چینی حلال فوڈ پروڈیوسر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں

 چینی حلال فوڈ پروڈیوسر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں

دنیا اخبار

پاکستانی سپر مارکیٹوں میں آئندہ مزید چینی حلال فوڈ دیکھی جائے گی ، ما ژی جن

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار )مستقبل قریب میں پاکستانی سپر مارکیٹوں میں مزید چینی حلال فوڈ دیکھی جائے گی، یہ بات حلال فوڈ کمیٹی چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ سیچوان (سی سی پی آئی ٹی) کے ڈائریکٹر ما ژی جن نے پاکستانی فوڈ مارکیٹ تک رسائی پر منعقدہ آن لائن تربیتی سیمینار میں کہی ، سیمینار میں پاکستان حلال اتھارٹی، پشاور کسٹمز اور درجنوں چینی فوڈ کمپنیوں نے حصہ لیا ، چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد حلال فوڈ ایران اور ملائشیا سے درآمد کی جاتی ہے ، ماضی میں پاکستان میں چینی فوڈ زیادہ تر مقامی چینی سپر مارکیٹوں اور ریستورانوں میں دیکھی جاتی تھی لیکن مستقبل میں مزید پاکستانی صارفین اس کا ذائقہ چکھیں گے ،چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سیچوان میں ایک فوڈ سپلائر اپنی مصنوعات پاکستان کو برآمد کرنے کے لئے تیار ہے ، اگلے سال چھنگدومیں منعقد ہونے والی سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں بھی حلال فوڈ مہیا کی جائے گی ،سیچوان کے کھانے میں مصالحہ دار ذائقہ ہوتا ہے جو بالکل پاکستانی لوگوں کی ترجیح پر پورا اترتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں