ایف 14، 15کے متاثرین ایف جی ای ایچ اے کے شکرگزار

ایف 14، 15کے متاثرین ایف جی ای ایچ اے کے شکرگزار

ڈی سی و ڈائریکٹر لینڈ کی سربراہی میں لینڈ سیکشن چھٹیوں کے دوران بھی سرگرم رہا

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے ) کی ڈپٹی کمشنروڈائریکٹر لینڈ کی سربراہی میں نائب تحصیلدار ذاکرحسین اورپٹواری صاحبان پرمشتمل لینڈ سیکشن کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے مثال قائم کردی ، ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹیوں میں بھی کام کرکے اسلام آباد کے 2سیکٹر ز F-14اور F-15 کے حقیقی زمین مالکان کیلئے 4کنال کے بدلے ایک کنال ڈویلپ پلاٹ اور 2کنال کے بدلے 10 مرلے ڈویلپ پلاٹ کی جزوی قرعہ اندازی کراکر شاندار ریکارڈ قائم کردیا، F-14اور F-15سیکٹرز کے متاثرین نے کہا ہے کہ اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے جبکہ باقی رہ جانے والے حقیقی زمین مالکان کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کیلئے متعلقہ ٹیم ڈی سی و ڈائریکٹر لینڈ کی ہدایات پر تیزی سے کام کر رہی ہے جو بہت جلد مکمل کردی جائے گی، ایف جی ای ایچ اے کے لینڈ سیکشن کے عملے کی اس کاوش کو عوام نے بہت سراہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں