پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات

پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات

اعلیٰ افسران کا گرجا گھروں کا دورہ ، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت دیں

راولپنڈی (خبر نگار)راولپنڈی پولیس نے اتوار کے روز گرجا گھروں میں آنے والے مسیحی برادری کے افراد کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کیے ، اعلیٰ افسران اور ایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کو چیک کیا اور ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکاروں کوہدایات دیں، اہلکاروں کے علاوہ تھانوں کی موبائلز اور محافظ سکواڈ بھی اپنے اپنے علاقے میں گشت پر مامور رہے ،سینئر پولیس افسران نے اہلکاروں سے کہا کہ دوران ڈیوٹی کورونا ایس او پیز عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،گرجا گھروں میں آنے والے شہری بھی ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں