اولیا اللہ کی ولایت کو ماننا تقاضا قرآن ہے ، ریاض شاہ

اولیا اللہ کی ولایت کو ماننا تقاضا قرآن ہے ، ریاض شاہ

کاروان انسانیت کے نیک دلوں کو تلاش کرنا وظیفہ حیات ہونا چاہیے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)اگر کائنات میں نظام روحانی جاری نہ ہوتا اور اس کائنات کو روحانی استحکام بخشنے کے لئے خدا کے بندے انسانوں کی خدمت نہ کرتے تو کائنات کا نظام درہم برہم ہو جاتا ۔ان خیالات کا اظہار ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سر سید کے سرپرست اعلیٰ علامہ ریاض حسین شاہ نے ہفتہ وار صدائے محراب کی نشست میں\'\'اللہ تعالی کی روحانی فوجیں\'\'کے موضوع پر خطاب کے دوران کیا۔ محفل کی صدارت دیوان آل حبیب خان سجادہ نشین سلطان الہند خواجہ غریب نواز نے کی، تلاوت قاری صداقت ، نقابت صفدر اور ہدیہ نعت ڈاکٹر نور نے پیش کیا۔ ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اولیا اللہ کی ولایت کو ماننا تقاضا قرآن ہے ۔ کاروان انسانیت کے نیک دل انسانوں کو تلاش کرنا وظیفہ حیات ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ انسان کو اس کائنات میں جو کچھ نظر آتا ہے وہ سب کچھ نہیں ہے ۔اس کی نظر کی دنیا محدود ہے وہ اپنی محدود سی دنیا کے کنویں میں مینڈک کی طرح ٹراتا رہتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں