تجاوزات راولپنڈی شہر کا سب سے بڑا مسئلہ ، انجمن تاجران

تجاوزات راولپنڈی شہر کا سب سے بڑا مسئلہ ، انجمن تاجران

تاجر وفد کی شرجیل میر کی زیر قیادت ڈی سی سے ملاقات، مسائل پیش کئے

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پنجاب و راولپنڈی کے صدر شرجیل میر کی قیادت میں راولپنڈی کے تاجروں کے وفد نے ڈی سی محمد علی سے انکے دفتر میں ملاقات کی،اس موقع پرچوہدری اقبال احمد،طاہر تاج بھٹی،شیخ شبیر،سلیم پرویز بٹ،یاسر مغل،کلیم،راجہ اعجاز،یعقوب لالہ،اسد صدیقی،زنیل بھٹی،شہزاد،حامد،اصغر خان و دیگر موجود تھے ، شرجیل میر نے مسائل کے متعلق ڈی سی کو آگاہ کیا، شرجیل میر نے کہا کہ تجاوزات راولپنڈی شہر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے ہمارے کاروبار تباہ و برباد ہوچکے ہیں،ڈی سی نے تاجروں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہے کہ اگلے ہفتے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان اور تاجر برادری کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گاجس میں موقع پر ہی مسائل حل کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں