کرایہ دار کے گھر چوری کرنیوالا مالک مکان گرفتار

کرایہ دار کے گھر چوری کرنیوالا مالک مکان گرفتار

ملزم سے 5 لاکھ روپے اور 2 چیک برآمد ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

راولپنڈی (خبر نگار)کرایہ دار کے گھر چوری کرنے والا چور مالک مکان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ، 5لاکھ روپے اور 2چیک برآمد، ایس ایچ او نیوٹاؤن نے کرایہ دار کے گھر چوری کرنے والے مالک مکان سکندر عباسی کو گرفتار کرلیا، ایس پی راول نے ملزم کی گرفتاری پر کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنیو الے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں