جعلی فوڈ فیکٹری سیل ،مالک گرفتار،اشیاکے نمونے بر آمد

جعلی فوڈ فیکٹری سیل ،مالک گرفتار،اشیاکے نمونے بر آمد

چھاپہ تحصیلدار باغ نے پولیس نفری کے ہمراہ مارا ،جعلی اشیاکے نمونے لیبارٹری روانہ

ہاڑی گہل(نمائندہ دنیا ) بچوں کو جعلی پاپڑ، بسکٹ، چلی ملی، نمکو کھلانے والی جعلی فیکٹری سیل، سجاد نامی شخص گرفتار، بھاری مقدار میں جعلی ویزلین، جعلی بلیچنگ لیکوئیڈ، جعلی ہارپک اور جعلی آئیوڈین ملا نمک بھی برآمد کرلیا گیا ،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیلدار باغ سید قمر کاظمی نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے مضافات میں سپورٹس سٹیڈیم کے قریب ایک رہائشی کمپاؤنڈ میں جعلی اشیاء کی فیکٹری پکڑی ،تلاشی لی تو جعلی پاپڑ، نمکو،جعلی بسکٹ، ٹافیاں اور بچوں کے کھانے کی متعدد جعلی اشیاء اور انکا پیکنگ مٹیریل برآمد ہوا اور مختلف اقسام کی چھوٹی چھوٹی مشینری جعلی لیبلز میں پیکنگ کیلئے نصب پائی گئی، فیکٹری میں مختلف اقسام کے کیمیکل نما سیال مادے سے بھرے ڈرم، بڑے بڑے گیلن، نمک کی بوریاں، جعلی اور زائد المیعاد گلیسرین، پٹرولیم جیلی (ویزلین) بلیچنگ لیکوئیڈ، ہارپک اور دیگر اشیاء ضبط کر کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دئیے جبکہ فیکٹری کو سیل کر کے سجاد نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں