شریعہ اکیڈمی کی40ویں سالگرہ ، چار کتابوں کی تقریب رونمائی

 شریعہ اکیڈمی کی40ویں سالگرہ ، چار کتابوں کی تقریب رونمائی

تقریب سے صدر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ھذال ، ڈی جی اکیڈمی ڈاکٹر ابڑو اور دیگر کا خطاب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی شریعہ اکیڈمی کی40 ویں سالگرہ کے موقع پر اکیڈمی سے شائع ہونے والی چار نئی کتابوں کی رونمائی کی تقریب ہوئی، ان چار کتابوں میں ڈاکٹر یوسف فاروقی اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی ابڑو (ڈی جی شریعہ اکیڈمی) کی مرتب کردہ کتاب رسول اللہ بحیثیت شارع و مقنن، سابق نائب صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر منصوری کی کتاب مقاصد شریعت اور جدید اسلامی بینکاری و مالیات، پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی ابڑو کی مرتبہ و تدوین کردہ کتاب اسلام کا خاندانی نظام اور شوکت حیات کی تصنیف اسلامک جوڈیشل اتھیکس شامل ہیں، افتتاحی تقریب سے صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے اپنے خطاب میں شریعہ اکیڈمی کے کردار اور سرگرمیوں کو سراہا،تقریب میں کتابوں کے مصنفین، مرتبین اور ایڈیٹرز نے شرکت کی ، قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی ڈاکٹر عبدالحئی ابڑو نے اکیڈمی کے دائرہ کار، تحقیقی سرگرمیوں، تربیت اور مستقبل کے مقاصد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں