جڑواں شہروں میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ،نظام زندگی متاثر

جڑواں شہروں میں غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ،نظام زندگی متاثر

جھنگ سیداں،شمس کالونی،نصیرآباد،ملحقہ علاقوں میں لوگوں کومشکلات

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں آئے روز غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی متاثر کردیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے بتایا کہ و فاقی وزیر اسد عمر کے حلقہ این اے 54میں یوسی 45 جھنگی سیداں، شمس کالونی، سابق وزیر صحت عامر کیانی کے حلقہ این اے 61نصیرآباد اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کی غیر علانیہ بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔ ادھر لہتراڑ روڈ جھنگ سیداں ، پر ٹال میں بھی دن میں کئی کئی بار بجلی بند کر دی جا تی ہے ۔شہریوں نے بتایا صبح 7 سے دن 12 بجے تک غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،جس کی وجہ سے پا نی کی کمی کا بھی سامنا ہے جبکہ شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔لوڈشیڈنگ

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں