پاکستان کھجوروں کو زیادہ عرصہ تک محفوظ کر سکتا ہے ،ماہرین
کولڈ سٹوریج سے یہ مسئلہ فوری حل کیا جاسکتا ہے ، چائنہ اکنامک نیٹ سے گفتگو
اسلام آ باد( خصوصی وقائع نگار ) پاکستان کولڈ سٹوریج اور ڈیپ پروسیسنگ سے کھجوروں کو زیادہ عرصہ تک محفوظ کر سکتا ہے ، چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جو وے آئی کیو آئی کے چیف اکانومسٹ شان سعید نے کہا کہ پاکستان میں کھجوروں کی پیداوار کا سب سے بڑا مسئلہ کولڈ سٹوریج کی ناکافی سہولتیں ہیں ، اس کے بعد لاجسٹکس کے مسائل ہیں،یہ مسئلے فوری حل کئے جائیں ،کراچی میں کھجور کاکاروبار کر نے والے تاجر حبیب الرحمن نے کہا کہ اگر کولڈ سٹوریج ہو تو یہ کھجوریں تین سال ، پانچ یا چھ سال میں بھی خراب نہیں ہوں گی،کراچی چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری برائے کھجور حاجی حنیف نے کہا کہ حکومت کھجور کے ماہرین کے لئے کولڈ سٹوریج پر سبسڈی دے ، یا کم از کم ان کے لئے کچھ کولڈ سٹوریج بنائے ، چائنہ اکنامک نیٹ سے مقامی کھجور تاجروں حب علی جتوئی ، رامیش کمار ، محمد صابر ، شمس الاسلام اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔