مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں، ایم ایس او

مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں، ایم ایس او

تقی عثمانی کی مدارس دینیہ کیلئے کوششیں لائق تحسین ہیں ،رانا ذیشان

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانا محمد ذیشان نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مدارس دینیہ کا نمائندہ ہے ، مفتی تقی عثمانی کے صدر بننے سے امید کرتے ہیں کہ وفاق المدارس العربیہ مزید مضبوط ہوگا اور مزید موثر انداز میں مدارس دینیہ کی نمائندگی کرے گا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی کی مدارس دینیہ کے حوالے سے کوششیں لائق تحسین ہیں جامعہ اشرفیہ میں اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عمومی کا یہ فیصلہ مدارس دینیہ کے حق میں بہترین ثابت ہوگا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں