عوام کو حکومت کے فلاحی کاموں سے آگاہ کرینگے ، راجہ ثاقب

عوام کو حکومت کے فلاحی کاموں سے آگاہ کرینگے ، راجہ ثاقب

دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ، اجتماع سے خطاب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف میٹرو پولیٹن کارپوریشن ویلفیئر ونگ راولپنڈی کے صدر راجہ ثاقب علی نے پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کو زیادہ فعال ، مضبوط اور متحرک بنا کر گھر گھر رابطوں کے ذریعے عوام کو حکومت کے فلاحی کاموں سے آگاہ کیا جائیگا اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے . کارکن اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت کو مزید مستحکم کریں، انہوں نے یہ بات چاکرہ راولپنڈی کینٹ میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ثاقب علی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت حکومت نے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے متعدد ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ، کارکن لوگوں کو ان ان فلاحی منصوبوں سے پوری طرح آگاہ کریں تاکہ وہ ان سے استفادہ کر سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں