خاتم النبین پر سب کچھ قربان ہے ، عبدالشکور نقشبندی

 خاتم النبین پر سب کچھ قربان ہے ، عبدالشکور نقشبندی

پیر ابو بکر صدیق نقشبندی کی ختم نبوت کیلئے شہادت تاریخ میں رقم ہو چکی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)خانقاہ نقشبندیہ چاکرہ راولپنڈی میں شہید ختم نبوت پیر ابو بکر صدیق نقشبندی کانفرنس سے شیخ الحدیث مولانا پیر عبدالشکور نقشبندی نے ختم نبوت کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیر ابو بکر صدیق نقشبندی کی ختم نبوت کیلئے شہادت تاریخ میں رقم ہو چکی ہے ،پیر عبدالشکور نے کہا کہ خاتم النبین پر سب کچھ قربان ہے اور قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں ،ہم دعوت دیتے ہیں قادیانی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ29ستمبر چکوال جامعہ فاروقیہ عمر آباد میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس میں راولپنڈی سے قافلہ شرکت کرے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں