سپلیمنٹری فنانس بل منظوری پر ٹیکس نیٹ کی توسیع ہوگی ، خالد نواز

سپلیمنٹری فنانس بل منظوری پر ٹیکس نیٹ کی توسیع ہوگی ، خالد نواز

قومی محاصل میں اضافہ ،روزگار کے نئے مواقع پیداہونگے ، ورکشاپ سے خطاب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)قومی اسمبلی سے سپلیمنٹری فنانس بل کی منظوری کے بعد ٹیکس نیٹ کی توسیع ہوگی ، قومی محاصل میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیداہونگے ، پڑھے لکھے نوجوان بالخصوص وکلا پروفیشنل ٹیکس ایڈوائزری کے جدید علوم حاصل کرکے باوقار اور معقول روزگار حاصل کر سکیں گے جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی اورقومی معیشت کو ترقی اور استحکام حاصل ہو گا ، ان خیالات کا اظہار اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق اور روزگار کی محافظ ایجنسی نائٹ ہیومن مینجمنٹ (کے ایچ ایم) شالان جی ایل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نواز نے ٹیکس کنسلٹنٹس کی ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ٹیکس قوانین اور ان کی عملداری کے بارے میں پروفیشنل کورسز کا اجرا انتہائی امید افزاہے ،صنعتی ، تجارتی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ٹیکس دہندگان کی بڑی اکثریت ملک میں مروجہ ٹیکس قوانین اور ان کی عملداری کے بارے میں علم نہیں رکھتی جس کی وجہ سے انہیں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں