ورکرز ہمارے فرنٹ لائن سولجر زہیں، اویس تارڑ
جان کی پروا ہ کئے بغیر شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں، خطاب
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے عالمی یوم صفائی کے موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا، راول پارک میں ایک تقریب میں ایم ڈی کمپنی اویس منظور تارڑ نے سینیٹری ورکرز کو پھول پیش کئے اور انکے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹری ورکرز ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں،کورونا ہو ، ڈینگی یا عید الاضحی پر آلائشیں اٹھانے کا مشکل ترین ٹاسک،ہمارے سینیٹری ورکرز ہر حال میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں، ہمارے سینیٹری ورکرزاپنی جان کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کو بیماریوں اور جراثیم سے محفوظ اور ماحول کو صاف رکھتے ہیں،انہوں نے اس موقع پر راول پارک میں کمیونیکیشن ٹیم کی طرف سے لگائے گئے صفائی آگاہی کیمپ میں شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کئے ،شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ورکرزشہر کی صفائی میں مصروف ہیں،آپ بھی کمپنی کی راولپنڈی کو کلین سٹی بنانے کی کاوشوں میں ساتھ دیں،عالمی یوم صفائی پر ہم سب یہ عہد کریں کہ اپنے گھر کی طرح اپنا شہر بھی صاف رکھیں گے ۔