لائوڈ سپیکر ایکٹ خلاف ورزی، پولیس ایکشن لینے سے گریزاں

لائوڈ سپیکر ایکٹ خلاف ورزی، پولیس ایکشن لینے سے گریزاں

27اگست کو خلاف ورزی کی درخواست دی تھی،عملدرآمد نہ ہوا، انوار ڈار

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)شہر وکینٹ میں لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی رکوانے کے لیے پولیس تھانہ آر اے بازار کو دی گئی درخواست پر بیس دن بعد بھی عملدر آمد نہ ہوسکا ، انوار ڈار ایڈووکیٹ نے تھانہ آر اے بازار پولیس کو 27اگست کو گلی محلوں میں لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف درخواست دی تھی جس میں موقف اپنایا کہ شہر و کینٹ کے گلی محلوں میں لائوڈ سپیکر کے ذریعے آوازیں لگا کر مختلف اشیا فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں اور پھیری والوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے ۔مریض ،عمر رسیدہ افراد اور طلبہ بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔آر پی او، سی پی او ،کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام خلاف ورزی روکنے کے ٹھوس اقدامات کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں