تعلیمی اداروں کو نوٹس عدالتی حکم عدولی ، ایسوسی ایشن

تعلیمی اداروں کو نوٹس عدالتی حکم عدولی ، ایسوسی ایشن

کینٹ میں صرف نجی تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ، ابرار خان

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمرشل سرگرمیوں کی بنیاد پر صرف تعلیمی اداروں کو ہی کنٹونمنٹس سے بے دخلی کے نوٹس کیوں دئیے جارہے ہیں۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔سپریم کورٹ نوٹس لے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور ممبر لیگل کمیٹی آف جوائنٹ ایکشن کمیٹی پاکستان ابرار احمد خان نے گلستان کالونی میں واقع نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بریفنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ کا انعقاد ایپسما کے زیراہتمام نجی سکول میں ہوا جس میں امجد زیب، ، عادل شاہ، کامران ضمیر ، ناصر ملک، عبیداللہ بھٹی ، قاضی کاشف، عثمان شیخ، نورین، شہناز منیر ، ڈاکٹر طاہر شہزاد ودیگر شریک ہوئے ۔ ابرار خان نے کہا کہ کنٹونمنٹس کی حدود میں واقع صرف نجی تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ، باقی شعبوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے جو ناانصافی اور ظلم پر مبنی اقدام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں