بلیو ایریا میں نووا گروپ کے ہیڈ آفس کا افتتاح
سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور چیئرمین نووا گرو پ چودھری جنید افضال نے یہاں نووا گروپ کے ہیڈ آفس کا افتتاح کردیا
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) اس تقریب میں کئی ممالک کے سفیر،معززین شہراور کئی اہم افراد نے شرکت کی، بلیو ایریا میں نووا گروپ کے ہیڈ آفس کے قیام سے عوام الناس کو نووا گروپ کے تمام پراجیکٹس کے بارے میں معلومات کے حصول میں آسانی ہو جائے گی۔ چیئرمین نووا گروپ نے کہا کہ گروپ نے ہمیشہ عوام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو اپنا سرمایہ سمجھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہمارے ہر پراجیکٹ کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔