پاکستانی اور یمنی جامعات میں مزید تعاون چاہتے ہیں ،یمنی سفیر

پاکستانی اور یمنی جامعات میں مزید تعاون چاہتے ہیں ،یمنی سفیر

مطہر العشبی کی ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی سے ملاقات ،تعلیم اور سائنسی تحقیق پر گفتگو

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطہر العشبی نے کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تبسم افضل سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یمن اور کامسیٹس یونیورسٹی کے مابین تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں تعاون کے فروغ میں دلچسپی ظاہر کی، ملاقات میں یمنی سفارتخانے کے تعلیم اور ثقافت کے اتاشی عبد الرحمن الصالحی بھی شریک تھے ،یمن کے سفیر نے پاکستان اور یمن کے مابین گہرے تعلقات خصوصاََ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے شعبے میں تعاون پر گفتگو کی اور کہا کہ دونوں برادر ممالک کی جامعات کے مابین مزید تعاون کو فروغ دینا چاہئے ، پروفیسر ڈاکٹر تبسم افضل نے کہا کہ وہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز، سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں یمن کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ،ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر سجاد مدنی رجسٹرار کامسیٹس یونیورسٹی ، ڈاکٹر طاہر ندیم، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اینڈ ایچ آر ڈی اور علی تواب ہیڈ انٹرنیشنل آفس شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں