زمین ہتھیانے کاالزام، نائب تحصیلدارڈھائی سال بعد گرفتار

زمین ہتھیانے کاالزام، نائب تحصیلدارڈھائی سال بعد گرفتار

دیگر گرفتار ملزمان میں گرداور اور حلقہ نرٹوپہ کا پٹواری بھی شامل ہے

راولپنڈی (خبرنگار) اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے مبینہ ملی بھگت سے محکمہ مال کے ریکارڈ میں ردوبدل کر کے شہری کی زمین ہتھیانے کے الزام میں اٹک کے نائب تحصیلدار،گرداورحلقہ نرٹوپہ کے پٹواری کوڈھائی سال بعد گرفتار کر لیا ، اینٹی کرپشن نے 12مارچ 2019کو نائب تحصیلدار راجہ آفتاب،گرداور شاہنوازاورحلقہ نرٹوپہ کے پٹواری فراقت علی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ انہوں نے محکمہ مال کے ریکارڈ میں ردوبدل کر کے اصل مالک غلام قادرکے ملکیتی اراضی کو جعلسازی سے ہاشم علی کے نام منتقل کیا ، متاثرہ شہری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی ، سرکل افسر ثنا اللہ کی سربراہی میں ٹیم نے تینوں کو گرفتار کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں