11موٹرسائیکل، 1کار، 2رکشے، نقدی، زیور چوری

11موٹرسائیکل، 1کار، 2رکشے، نقدی، زیور چوری

ڈاکو کا موٹر سائیکل سوار پر تشدد، 1بزرگ سے نقدی، موبائل چھین لیا

راولپنڈی (خبرنگار) شہری کو 11موٹرسائیکلوں، ایک کار، دو رکشوں، نقدی ،زیورات اور دیگر اشیا سے محروم، سٹی سے ریاست،فیضان، بنی سے مجید، نیوٹائون سے شفیع، المسعود، صادق آباد سے یاسر، احسن، کینٹ سے یاسر، ویسٹریج سے کامران، آر اے بازار سے اعجاز، صدر بیرونی سے رضوان کے موٹرسائیکل، بنی سے ادریس کی کار، رتہ امرال سے عابد اور نیوٹائون سے ممتاز کے رکشے چوری کر لیے گئے۔ نیوٹائون میں سی آئی اے ملازم بن کر زوار سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی، صادق آباد میں ریحان کے گھر سے زیور، لیپ ٹاپ اور نقدی چرا لی گئی، روات میں جاوا اڈہ کے قریب رشید کو موٹرسائیکل سواروں نے روکا، ایک ڈاکو نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا اسی دوران ایک اور بزرگ سے نقدی و موبائل چھین لیا، مقدمات درج کر لیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں