تجاوزات خاتمہ میں مزاحمت، 60افراد کیخلاف مقدمہ درج

تجاوزات خاتمہ میں مزاحمت، 60افراد کیخلاف مقدمہ درج

ریلوے کی زمین خالی کرانے گئے تو ملزمان نے پتھرائو اور فائرنگ کی، حیات محمد

راولپنڈی (خبرنگار) نصیرآباد پولیس نے نوگزی ریلوے پھاٹک کے قریب تجاوزات خاتمے کے لیے ہونے والے آپریشن کے دوران 60حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔حیات محمد ریلوے آفیسر نے بتایاکہ ریلوے پھاٹک سٹیشن ترنول میں تجاوزات خاتمہ کیلئے آپریشن شروع کیا تو مقامی آبادی کے 60 نامعلوم افراد نے ہم پر پتھرائو اور فائرنگ شروع کر دی ، ان کی تعداد روشنی ہونے کے ساتھ ساتھ بڑھتی گئی، فائرنگ اور پتھرائو کے نتیجہ میں پولیس اہلکار شدید مضروب ہو گئے ،ان لوگوں نے کوہاٹ ، فتح جنگ روڈ بھی بلاک کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں