مختلف علاقوں میں آپریشن ، متعدد تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات مسمار

 مختلف علاقوں میں آپریشن ، متعدد تجاوزات،غیر قانونی تعمیرات مسمار

کارروائیاں چونترہ،میرا بھیری ،بھیکہ سیداں ، سیکٹر G-6 ، جابہ تیلی میں کی گئیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ،متعدد مسمار کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کارروائیوں کا آ غاز مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع نواحی گائوں چونترہ اور میرا بھیری سے کیا گیا جہاں 10 کمرے ، 4 چار دیواریاں، 3 واش رومز، 2 کچن اور 3 داخلی دروازے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیئے گئے ، بعدازاں بھیکہ سیداں سیکٹر F-11/4 میں سرکاری اراضی پر لگائے گئے درجنوں سٹالز بھی بھاری مشینری کی مددسے ختم کئے گئے ، علاوہ ازیں سیکٹر G-6 میں دھوبی گھاٹ سے ملحقہ نالے میں زیر تعمیر غیر قانونی کمرا بھی مسمار کر دیا،اسی طرح جابہ تیلی میں سرکاری اراضی پر ایک غیر قانونی مکان کی تعمیر کے لئے بنائی گئی چار دیواری اور واش روم بھی مسمار کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں