جی ایٹ ٹو میں ڈاکا ،اہل خانہ 60لاکھ کے سامان سے محروم

 جی ایٹ ٹو میں ڈاکا ،اہل خانہ 60لاکھ کے سامان سے محروم

گولڑہ کے علا قے جی 13 میں بھی واردات ،خاتون سے نقدی،موبائل فون چھین لئے

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی دارالحکومت میں شہریوں سے 61لاکھ روپے مالیت کے زیورات ،نقدی اور دیگر سامان چھین لیا گیا، تھانہ کراچی کمپنی کے علا قے جی ایٹ ٹو میں نجیب الرحمان کے گھر سے پانچ مسلح افراد نقدی ،زیورات اور گھڑیاں مالیتی 60 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ،ادھر تھانہ گولڑہ کے علا قے جی 13 میں بہو خان کی بیوی سے اختر سمیت تین افراد نے نقدی اور موبائل فون مالیتی ایک لاکھ روپے چھین لئے ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں