ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی سکالرز کے 144کیسز کی منظوری دیدی

ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی سکالرز کے 144کیسز کی منظوری دیدی

پروگرام کے تحت ایچ ای سی، پی ایچ ڈی سکالرز کو چھ ماہ کیلئے بیرون ملک بھیجتا ہے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشی ایٹیو پروگرام (آئی آر ایس آئی پی ) کے تحت پی ایچ ڈی سکالرز کے 127کیسز اور پارشل سپورٹ فار پی ایچ ڈی سٹڈیز ابروڈ کے 17کیسز کی منظوری دیدی ، اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ایچ ای سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل کی صدارت میں ہوا،انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشی ایٹیو پروگرام کے تحت ایچ ای سی فُل ٹائم پی ایچ ڈی سکالرز کو بیرون ملک چھ ماہ کی فیلوشپ کی پیشکش کرتا ہے جس کا مقصد سکالرز کی تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانا اور پاکستانی و غیرملکی جامعات کے مابین ربط قائم کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں