کینٹ، صارفین کو 30ستمبر سے قبل ٹیکس ادائیگی پر رعایت

کینٹ، صارفین کو 30ستمبر سے قبل ٹیکس ادائیگی پر رعایت

مقررہ تاریخ سے قبل ٹیکس ادا کر کے 15فیصدرعایت حاصل کی جاسکتی ہے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لئے صارفین کو 30ستمبر سے قبل ٹیکس کی ادائیگی پر 15فیصد رعایت کا اعلان کردیا، ایگز یکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی محمد عمر فاروق کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران واٹر چارجز پراپرٹی ٹیکس، کنررونسی چارجز،ٹی آئی پی ٹیکس ،ٹریڈ لائسنس اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں35 کروڑ75 لاکھ 92 ہزارروپے سے زائد کی وصولیاں کرلیں۔ ایگز یکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی محمد عمر فاروق علی کی ہد ایت پر کینٹ بور ڈ کے مختلف شعبوں نے نئے مالی سال (2021-2022)کے پہلے 3ماہ (یکم جولائی 2021تا 20ستمبر 2021)کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 19کر وڑ 83لاکھ 21ہزار، واٹر چارجز 6کر وڑ 36لاکھ،کنز رونسی چارجز 2کر وڑ 48لاکھ 71ہزار، ٹی آئی پی ٹیکس سے 6کروڑ 5لاکھ، ٹر یڈ لا ئسنس 39لا کھ 34ہزاراور پر و فیشنل ٹیکس 19لاکھ 98ہزارروپے کی وصولی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں