ہلال احمر جلد ریڈ کریسنٹ کورکا آغاز کریگا:ابرار الحق

ہلال احمر جلد ریڈ کریسنٹ کورکا آغاز کریگا:ابرار الحق

ہلال احمر پاکستان اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) کا اجلاس ہوا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) اجلاس میں ڈنمارک کے سفیر لیس روزن ہولم، نیدرلینڈز، متحدہ عرب امارات، چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنز جبکہ امریکا، برٹش ہائی کمیشن، کینیڈا، ترکی، جاپان، بیلجیم، ناروے کے سفارتخانہ کے نمائندگان اور (ECHO) کے سینئر نمائندے شریک ہوئے۔ چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ہلال احمر جلد ریڈ کریسنٹ کورکا آغاز کرے گا، اس اقدام سے تعلیمی اداروں کے طلبا کو تربیت دی جائے گی تاکہ وہ کمزور طبقات کو فرسٹ ایڈ کی سہولت پہنچا سکیں۔ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہلالِ احمر نے گھر گھر موبائل ویکسینیشن مہم کو بڑھایا۔ ویکسینیشن یونٹس اور گھر گھر ویکسینیشن مہم میں 3 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ محافظ فورس نے کمزور طبقات کی مدد کر کے 9 لاکھ خاندانوں کو کھانا فراہم کیا اور ایس او پیز کا لوگوں میں شعور بیدار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں