وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں:امین الحق

وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں:امین الحق

سی ایس فرسٹ پروگرام بہت مفید ، خواہش ہے ملک بھر میں شروع کیا جائے

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں اور خصوصی اقدامات کررہی ہے، گوگل سی ایس فرسٹ پروگرام کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ پروگرام بہت مفید ثابت ہو رہا ہے، ہماری خواہش ہے کہ اس پروگرام کو ملک بھر میں شروع کیا جائے، پروگرام کے پہلے دو فیزز میں اس پروگرام کے تحت 316 سٹوڈنٹس اور 69 اساتذہ کو ٹریننگ دی گئی ہے۔ بچوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، خواتین کو بااختیار بنانا وزارت آئی ٹی کا موٹو ہے، وزارت آئی ٹی دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے ۔سی ایس فرسٹ پروگرام کا مقصد بچوں کو ابتدائی کلاسوں میں کمپیوٹر پروگرامنگ ، کوڈنگ کے طریقہ کی آگاہی دینا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارتیں سکھانا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں