انصاف فراہمی کیلئے بینچ ،بارتعاون ضروری، جسٹس مرزا وقاص

انصاف فراہمی کیلئے بینچ ،بارتعاون ضروری، جسٹس مرزا وقاص

بار کے بغیر عام آدمی کو انصاف نہیں مل سکتا، صدر عبدالرازق کا تقریب سے خطاب

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ہائیکورٹ میں مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے بینچ اور بار کا تعاون ضروری ہے۔ راولپنڈی بینچ میں جلد ایک اور جج کا اضافہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس مرزا وقاص رؤف اور بار کے صدر سردار عبدالرازق خان نے ہائیکورٹ بار میں ججز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی، جسٹس چوہدری عبدالعزیز جسٹس شکیل احمد، جسٹس راحیل کامران شیخ، ممبران پنجاب بار کونسل اور وکلا نے شرکت کی۔ہائیکورٹ بار کے صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے کہا کہ انصاف کے نظام میں بار کا بنیادی کردار ہے جس کے بغیر عام آدمی کو انصاف نہیں مل سکتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں