پانی بحران:ہاؤسنگ اتھارٹی اور پی سی آر ڈبلیو آرمیں معاہدہ

پانی بحران:ہاؤسنگ اتھارٹی  اور پی سی آر ڈبلیو آرمیں معاہدہ

اسلام آباد میں پانی کے بحران کے پیش نظر پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان بھی تقریب میں موجود تھے۔ ایم او یو پر دستخط ڈاکٹر محمد اشرف چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر اور طارق رشید ڈی جی ایف جی ای ایچ اے نے کئے۔ پی سی آر ڈبلیو آر سیکٹر جی -13 ، جی -14 ، جی -15 ، ایف -15 میں پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ اہم سرگرمیوں کی تفصیلات میں زیر زمین پانی کے ریچارج کو بڑھانا، مانیٹرنگ نیٹ ورک کا قیام، زیر زمین پانی کے وسائل کی مکمل تشخیص، زمینی پانی کے ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل، پانی کے معیار کی نگرانی اور تجزیہ، گندے پانی کی ری سائیکلنگ شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں