کرکٹ میچ، 2500پولیس ملازمین سکیورٹی ڈیوٹی دینگے

کرکٹ میچ، 2500پولیس ملازمین سکیورٹی ڈیوٹی دینگے

پاکستان نیشنل T-20 کرکٹ کپ کیلئے راولپنڈی پولیس کی طرف سے موثر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں

راولپنڈی (خبرنگار) 2500سے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی انجام دینگے، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس اور لیڈی پولیس سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے، سٹیڈیم کے اطراف اور عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ بازوں کے علاوہ خصوصی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔، مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی، بائیو میٹرک چیکنگ،واک تھرو گیٹ ، میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ باڈی سرچ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں