نائب تحصیلدار تشدد معاملہ،محکمہ مال کی ہڑتال ختم

نائب تحصیلدار تشدد معاملہ،محکمہ مال کی ہڑتال ختم

مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ شامل ہوگئی، ہڑتال کا جواز نہیں رہا، عہدیدار

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ضلع کچہری راولپنڈی میں نائب تحصیلدار ملک جاوید پر مبینہ تشدد کے معاملہ پر محکمہ مال کی ہڑتال ختم، مطالبات منظور ہونے پر ہڑتال ختم کی گئی۔محکمہ مال کی تنظیم کے عہدیداروں نے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ عائد کرنے سے ان کے تمام مطالبات پورے ہوچکے ہیں اس لئے ہڑتال جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں