پولیس کریک ڈاؤن، 8ہزار سے زائد بھکاریوں کیخلاف کارروائی

پولیس کریک ڈاؤن، 8ہزار سے زائد بھکاریوں کیخلاف کارروائی

397سہولت کاروں سمیت 1800سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو جیل بھیجا گیا

ٍاسلا م آباد(خبر نگار) پولیس کی بھکاری مافیا کے خلاف مہم سے وفاقی دارالحکومت سے 75فیصد بھکاری مافیا کا خاتمہ ہوگیا، 8ہزار سے زائد بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 1700 سے زائد چالان مجاز عدالت کو بھجوائے گئے۔ 6ہزار سے زائد خواجہ سرائوں،بچوں،عورتوں اور مردوں کو ایدھی ہومزاور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بھجوایا گیا۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر بھکاری مافیا اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنے کیلئے مہم کا آغاز کیا گیا اور ایڈیشنل ایس پی فرحت عباس کاظمی کی زیرنگرانی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، مخبروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے بھکاری مافیا کے ٹھیکیداروں اور سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ رواں سال 397سہولت کاروں سمیت 1800سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار اور مقدمات درج کرکے جیل بھجوایا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں