ٹریفک خلاف ورزیاں، 471موٹر سائیکلزتھانوں میں بند

ٹریفک خلاف ورزیاں، 471موٹر سائیکلزتھانوں میں بند

ون ویلنگ ،اوور سپیڈنگ، ہیلمٹ نہ ہونے پر 11لاکھ سے زائد جرمانہ ایک ہفتے کے دوران 7392موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے گئے

اسلام آباد (خبر نگار) ون ویلنگ ،اوور سپیڈنگ، لین اور لائن ڈسپلن، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم میں تیزی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7392چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ خصوصی مہم کے تحت 7392 موٹر سائیکل سواروں کو 11 لاکھ 14 ہزار روپے کے جرمانے کے چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر6075 ، لین اور لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر127 ،بغیر نمبر پلیٹ 155 موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ ون وے کی خلاف ورزی پر 149، روڈ پربے احتیاطی اور خطرناک اندازمیں موٹر سائیکل چلانے پر 438اور 50ون ویلرز کے خلاف کارروائی کی گئی، جاری مہم کے دوران 471 سے زائد موٹر سائیکلز مختلف تھانوں میں بند کر دیئے گئے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈز وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر تعینات کیے گئے ہیں جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں