کورونا زائد المیعاد ٹیسٹ کٹس، لیبارٹری سمیت 5سینٹر سیل

کورونا زائد المیعاد ٹیسٹ کٹس، لیبارٹری سمیت 5سینٹر سیل

ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائی، 22سینٹرز کو رجسٹریشن کرانے کا حکم

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) اسلا م آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے کوروناوائرس کی تشخیص کیلئے زائد المیعاد ٹیسٹ کٹس استعمال کرنے والی نجی لیبارٹری سمیت پانچ ہیلتھ سینٹرز سیل کر دیئے اور 22 ہیلتھ سینٹرز کو رجسٹریشن کروانے کے احکات جاری کیے ہیں۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے گزشتہ روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں55ہیلتھ کیئر سینٹرز جن میں ہسپتال، کلینکس اور لیبارٹریز شامل ہیںکا معائنہ کیا۔ اتھارٹی نے پانچ ہیلتھ کیئر اداروں کو نا ن کوالیفائیڈ افراد اور معیار کے مطابق نہ چلانے پر سیل کردیا ہے۔ اتھارٹی نے 22ہیلتھ سینٹرز کو رجسٹریشن کروانے اور دیگر اداروں کو معیار پورا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں