اوپن یونیورسٹی نظام ڈیجیٹلائزڈ، کتب، اسانمنٹس آن لائن

اوپن یونیورسٹی نظام ڈیجیٹلائزڈ، کتب، اسانمنٹس آن لائن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو آن لائن خدمات کی فراہمی کیلئے یونیورسٹی کا مجموعی نظام ڈیجیٹلائزڈ کر دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) داخلوں سے ڈگری کے حصول تک تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کردی ہیں۔ تمام تعلیمی پروگراموں کی درسی کتب کی سافٹ کاپیز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے 18اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ نئی پالیسی کی تحت طلبہ کو پرنٹڈ کتابیں ارسال نہیں کی جائینگی۔ طلباء و طالبات اپنی اسائنمنٹس بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر \"آگہی پورٹل\"کے تحت آن لائن جمع کرائیں گے۔ پوسٹ گریجویٹ سطح کے تعلیمی پروگراموں کے تدریسی دورانیہ کے دوران تمام ورکشاپس بھی آن لائن منعقد ہونگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں