یقین محکم سے اوگرا کو بہترین ادارہ بنا سکتے :مسرور خان

یقین محکم سے اوگرا کو بہترین ادارہ بنا سکتے :مسرور خان

تربیتی ورکشاپ کا مقصد عوام کی حفاظت کیلئے مواقع تلاش کرنا ہے:چیئرمین اوگرا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا ’’ڈرائیونگ چینج‘‘ تربیتی ورکشاپ کا مقصد ادارے میں مثبت تبدیلی لانا اور عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بہتر مواقع تلاش کرنا ہے۔ تبدیلی اور یقین محکم سے ہم اوگرا کو بہترین ریگولیٹری ادارہ بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوگرا کی ایک روزہ ورکشاپ میں کیا، ورکشاپ کا مقصد اوگرا کے قواعدو ضوابط کی نگرانی اور عملداری کیلئے ریگولیٹری نظام میں بہتری اور تھرڈ پارٹی انسپکٹر کا کردار زیرِ بحث لانا تھا۔ اوگرا کے 17پری کوالیفائیڈ تھرڈ پارٹی انسپکٹرز بشمول ایچ ڈی آئی پی کو مدعو کیا گیا تا کہ وہ ایسے مسائل کی نشاندہی کریں جن پر موثر انداز میں عمل درآمد کروایا جا سکے۔ 100 سے زیادہ شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں