تنبیہی مراسلے:پروفیسرز ایسوسی ایشن نے تجاویز مانگ لیں

تنبیہی مراسلے:پروفیسرز ایسوسی ایشن نے تجاویز مانگ لیں

سرکاری اساتذہ میں مبینہ بے چینی، تنظیم کے تمام یونٹس کا الگ الگ اجلاس طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے تنبیہی مراسلات اور ان سے وفاقی تعلیمی اداروں کے سرکاری اساتذہ میں پائی جانے والی مبینہ بے چینی کے خلاف فیڈرل پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن میدان میں آ گئی، گزشتہ روز تمام یونٹس کا الگ الگ ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے اس معاملہ پر تجاویز مانگ لی گئیں۔ ہفتہ کی چھٹی، میرٹ پر پرنسپلز کی تعیناتی، ورک لوڈ جائزہ، تدریسی اوقات یکساں کرنے، بی ایس پروگرام خاتمہ کا فیصلہ واپس لینے اور اساتذہ کی میڈیا پر مبینہ تضحیک کی روک تھام جیسے مطالبات کیے جائیں گے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ امور زیر بحث لائے جائیں اور فائنڈنگز، تجاویز مرکزی یونٹس کو بھیجی جائیں۔ مشترکہ اجلاس اگلے ہفتہ کو بلایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں