ٹائمز ہائیر ایجوکیشن:کامسیٹس فزیکل، لائف سائنسز میں شامل

 ٹائمز ہائیر ایجوکیشن:کامسیٹس فزیکل، لائف سائنسز میں شامل

کووڈ 19کے باوجود یونیورسٹی نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی:پروفیسر ڈاکٹر تبسم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اپنی حالیہ بین الاقوامی سبجیکٹ رینکنگز 2022میں ٹائمز ہائیر ایجوکیشن یو کے نے دنیا کی 895 یونیورسٹیوں میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو فزیکل سائنسز میں 501ـ600 اور لائف سائنسز میں 601ـ800 میں شامل کیا ہے۔ فزیکل سائنسز میں سبجیکٹ رینکنگ ان یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرتی ہے جو ریاضی، شماریات، طبیعات اور فلکیات، کیمسٹری، ارضیات، ماحولیاتی علوم، زمین اور سمندری علوم کے شعبوں میں سرفہرست ہیں۔ اسی طرح THE سبجیکٹ رینکنگز لائف سائنسز میں یونیورسٹیوں کو درجہ دیتی ہے جو زراعت اور جنگلات، حیاتیاتی علوم، ویٹرنری سائنس اور کھیلوں کی سائنس کے شعبوں میں سر فہرست ہیں۔ ریکٹر کامسیٹس پروفیسر ڈاکٹر تبسم افضل نے کہا کووڈ 19بندش کے باوجود یونیورسٹی نے عالمی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں