پانچویں، آٹھویں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

پانچویں، آٹھویں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

پنجم کی مشعل زینب ، آٹھویں کے امام بخش کی پہلی پوزیشن، 1لاکھ فی کس ملے ،بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت کی ذمہ داری بھی اساتذہ پر:ڈاکٹر اکرام علی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام جماعت پنجم،ہشتم کے طلبا و طالبات میں کیش ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد بدھ کو کیا گیا۔ اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون فور نے 8پوزیشنیں حاصل کیں، پنجم کی طالبہ مشعل زینب ، آٹھویں کے امام بخش نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 1، 1لاکھ روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 70لاکھ فی کس اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 50ہزار فی کس انعام اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام علی ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی ذمہ داری اساتذہ پر ہے، اساتذہ کو اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے ادا کرنی چاہیے ، طلبا میں چیلنجز سے نمٹنے کا جذبہ ہے انہیں صرف بہترین رہنمائی کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کے مسائل حل کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں