سی ڈی اے ماسٹر پلان کمیشن، 8کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

سی ڈی اے ماسٹر پلان کمیشن، 8کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

شہریوں کی مکمل شرکت کیلئے سٹیزن فیڈ بیک پورٹل کو فعال کرنے کی بھی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے ماسٹر پلان کمیشن کا دوسرا اجلاس بدھ کو ہوا، صدارت چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کی۔ تمام بورڈ ممبران بھی موجود تھے۔ کمیشن نے آٹھ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جن میں ماحولیات ، ٹریفک ، سالڈ ویسٹ ڈسپوزل ، اربن ری جنریشن اور تعلیم وغیرہ شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیشن سفارشات کو حتمی شکل دینے سے پہلے شہریوں کی رائے حاصل کرے گا، کمیشن نے شہریوں کی مکمل شرکت کیلئے سٹیزن فیڈ بیک پورٹل فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مسائل کے حل کیلئے شہر کے کیڈاسٹرل نقشے سے مدد لی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں