انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 30ستمبر کو ہوگا
میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 16اکتوبر کو کیا جائے گا، ایجوکیشن بورڈ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کی روشنی میں راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ IIسالانہ 2021کے نتائج کا اعلان 30ستمبر کو صبح 10.00بجے کیا جائے گا، امتحان میٹرک پارٹ IIسالانہ کے نتائج کا اعلان 16اکتوبر کو صبح 10.00بجے کیا جائے گا، نتائج مقررہ تواریخ پر بورڈ کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے ۔ تمام امیدواروں کو نتائج داخلہ فارم پر دیئے گئے موبائل فون پربذریعہ ایس ایم ایس بھی بھیج دیئے جائیں گے۔