ڈینگی خلاف ورزیاں، 20ہسپتال،میڈیکل سٹورز کو نوٹس

ڈینگی خلاف ورزیاں، 20ہسپتال،میڈیکل سٹورز کو نوٹس

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے فضلے ذخیرہ کرنے پر 3مقدمات بھی درج کرا دئیے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی نے ضلع بھر کے 418ہسپتال، میڈیکل سٹورز اور مختلف مقامات کی چیکنگ کی، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ہسپتال کے فضلے ذخیرہ کرنے پر 3مقدمات درج، 20مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ محمد رفیق، انسپکٹر ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی انعام الحق اورانسپکٹر ماحول تحفظ ایجنسی راولپنڈی مقبول حسین نے 78ہسپتالوں، میڈیکل سینٹر کے علاوہ 340مختلف مقامات کو چیک کیا،اس دوران ہسپتال کے فضلے کے ذخیرے میںڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں